حالتِ جنابت میں روزہ رکھنا F19-19-02 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Tuesday, May 19, 2020

حالتِ جنابت میں روزہ رکھنا F19-19-02

احکام ومسائل، حالت جنابت میں روزہ رکھنا، روزہ، جنابت

حالتِ جنابت میں روزہ رکھنا

O اگر کوئی آدمی روزہ رکھنے کے لیے صبح بیدار ہو‘ لیکن اسے غسل جنابت بھی کرنا ہو‘ اگر وہ نہانے میں مصروف ہو تو صبح کی اذان کا اندیشہ ہے تو کیا ایسے حالات میں غسل کے بغیر روزہ رکھا جا سکتا ہے؟ قرآن وحدیث میں اس کے متعلق کیا ہدایات ہیں؟!
P اگر وقت تنگ ہو تو جنابت کی حالت میں روزہ رکھا جا سکتا ہے۔ روزہ رکھنے کے بعد غسل کر کے صبح کی نماز پڑھ لے تو اس میں شرعا کوئی حرج نہیں۔ اسی طرح حیض ونفاس والی عورت کا خون اگر رات کے وقت رک جائے اور وقت بالکل تھوڑا ہو تو وہ روزہ رکھنے کے بعد غسل کر سکتی ہے۔ حافظ ابن حجرa نے اس بات پر اہل علم کا اجماع نقل کیا ہے۔ (فتح الباری: ج۴‘ ص ۱۹۰)
یہ فتویٰ پڑھیں:    دورانِ سفر روزہ رکھنا
امام بخاریa نے اس سلسلہ میں ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے: ’’روزہ دار جب جنابت کی حالت میں صبح کرے۔‘‘ (بخاری‘ الصوم‘ باب: ۲۲)
پھر انہوں نے سیدہ عائشہr اور سیدہ ام سلمہr سے مروی ایک حدیث کا حوالہ دیا ہے کہ رسول اللہe بعض اوقات بیویوں سے مقاربت کی وجہ سے صبح تک بحالت جنابت رہتے اور آپ روزہ رکھنے کے بعد غسل کرتے۔ (بخاری‘ الصوم: ۱۹۲۵)
ایک روایت میں اس واقعہ کی تفصیل ہے‘ چنانچہ ابوبکر بن عبدالرحمن کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہt سے ایک دفعہ سنا کہ جو شخص صبح کے وقت بحالت جنابت ہو وہ روزہ نہ رکھے‘ میں نے اس بات کا ذکر اپنے باپ عبدالرحمن بن حارث سے کیا تو انہوں نے اس موقف سے انکار کیا اور مجھے سیدہ عائشہr اور سیدہ ام سلمہr کے پاس لے گئے۔ ان دونوں ازواج مطہرات نے فرمایا: ’’بسا اوقات رسول اللہe صبح کے وقت بحالت جنابت ہوتے لیکن آپe روزہ رکھ لیتے پھر غسل کر کے صبح کی نماز پڑھتے۔‘‘
پھر جب سیدنا ابوہریرہt کے پاس ازواج مطہرات کے فتوے کا ذکر ہوا تو انہوں نے فرمایا: ’’کیا واقعی انہوں نے ایسا فرمایا ہے؟‘‘ عرض کیا گیا ’’ہاں‘‘ تو انہوں نے فرمایا: ’’وہ اس سلسلہ میں مجھ سے زیادہ جانتی ہیں‘ میں نے براہ راست رسول اللہe سے یہ بات نہیں سنی‘ مجھے سیدنا فضل بن عباسw نے بتائی تھی۔‘‘ اس کے بعد سیدنا ابوہریرہt نے اپنے موقف سے رجوع کر لیا۔ (مسلم‘ الصیام: ۲۵۸۹)
یہ فتویٰ پڑھیں:    کم از کم مدتِ اعتکاف
بہرحال اگر وقت کی تنگی ہو تو بحالت جنابت روزہ رکھا جا سکتا ہے‘ پھر غسل کر کے نماز فجر ادا کر لے۔ واللہ اعلم!


No comments:

Post a Comment

Pages