بچوں کو عیدی دینا F25-18-03 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Monday, May 18, 2020

بچوں کو عیدی دینا F25-18-03

احکام ومسائل، بچوں کو عیدی دینا، عید الفطر

بچوں کو عیدی دینا

O ہمارے ہاں جب کوئی اسلامی تہوار عید الفطر یا عید الاضحیٰ کے موقع پر بچوں کو عیدی دی جاتی ہے جو معمولی رقم ہوتی ہے‘ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسا کرنا جائز ہے؟
P اسلامی تہوار عید الفطر اور عید الاضحی کے موقع پر خوشی ومسرت کا اظہار شرعی تقاضا ہے۔ اس موقع پر عرف اور عادت کے طور پر جو کام کیے جاتے ہیں شریعت نے اس پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ ہاں ایسے موقع پر اگر کوئی ایسا کام کیا جائے جو شریعت کے خلاف ہو تو اسے نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن اگر کوئی کام شریعت کے خلاف نہیں ہے تو اسے بجا لانے میں چنداں حرج نہیں۔
یہ فتویٰ پڑھیں:    نماز وتر کی حیثیت
ہمارے ہاں اسلامی تہوار خوشی ومسرت کے اظہار کے لیے ہیں اور اس موقع پر چھوٹے بچوں کو معمولی سی رقم دی جاتی ہے جسے عیدی کہا جاتا ہے۔ اس سے بچے خوش ہو جاتے ہیں اور اس سے ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔ شرعی طور پر ’’عیدی‘‘ دینے پر کوئی قدغن نہیں بلکہ بچوں کی خوشی کو دوبالا کرنے کے لیے ایسا کام ضرور کرنا چاہیے۔ ہاں ایسے موقع پر بچوں کو تلقین کر دی جائے کہ وہ اس عیدی کو غلط طور پر استعمال نہ کریں اور ایسی چیزیں نہ خریدیں جو ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوں۔ واللہ اعلم!

No comments:

Post a Comment

Pages