قبل از ظہر کی سنتیں بعد میں ادا کرنا F10-07-04 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Friday, January 31, 2020

قبل از ظہر کی سنتیں بعد میں ادا کرنا F10-07-04


قبل از ظہر کی سنتیں بعد میں ادا کرنا

O اگر کوئی ظہر سے پہلے سنتیں نہیں پڑھ سکا تو کیا فرض نماز کے بعد انہیں ادا کیا جا سکتا ہے؟ اس سلسلہ میں ہماری قرآن و حدیث کے مطابق راہنمائی فرمائیں۔
P اگر بھول جائے یا سو جانے یا دیر سے آنے کی وجہ سے سنتیں رہ جائیں تو ان کی قضاء ادا کی جا سکتی ہے چنانچہ حدیث میں ہے:
’’جو شخص کسی نماز کو بھول جائے یا نماز کے وقت سویا رہے تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے جب یاد آئے تو اس وقت پڑھ لے۔‘‘ (صحیح بخاری، الصلوٰۃ: ۵۹۷)
اس طرح اگر مصروفیت کی وجہ سے سنتیں رہ جائیں تو مصروفیت ختم ہونے کے بعد انہیں پڑھا جا سکتا ہے، چنانچہ ام سلمہr سے روایت ہے کہ رسول اللہe ایک مرتبہ مصروفیت کی وجہ سے ظہر کے بعد والی دو سنتیں نہیں پڑھ سکے تھے تو آپe نے عصر کے بعد مصروفیت کے اختتام پر انہیں ادا کیا تھا۔ (صحیح بخاری، السمو: ۱۲۳۳)
ان احادیث کی روشنی میں اگر نماز ظہر سے پہلے والی سنتیں رہ جائیں تو انہیں نماز کے بعد ادا کیا جا سکتا ہے لیکن پہلے نماز ظہر کے بعد والی دو سنتیں پڑھی جائیں پھر ان کے بعد پہلی چار سنتیں ادا کی جائیں۔ (واللہ اعلم)

No comments:

Post a Comment

Pages