دورانِ نماز کوئی موذی جانور نظر آئے F10-11-06 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Monday, February 3, 2020

دورانِ نماز کوئی موذی جانور نظر آئے F10-11-06


دورانِ نماز کوئی موذی جانور نظر آئے

O اگر دوران نماز بچھو وغیرہ نظر آ جائے تو کیا اسے مارا جا سکتا ہے؟
P دوران نماز اگر کوئی بھی نقصان دہ چیز سامنے آئے تو اسے ختم کیا جا سکتا ہے مثلاً اگر دوران نماز موبائل کی گھنٹی بجنا شروع ہو جائے یا بجلی بند کرنے کی ضرورت پڑے اور بجلی کا بٹن سامنے ہو تو ایسے حالات میں موبائل یا بجلی بند کی جا سکتی ہے اگر بچھو نظر آئے تو اسے بھی دوران نماز مارا جا سکتا ہے۔ چنانچہ حضرت ابوہریرہt سے روایت ہے کہ رسول اللہe نے فرمایا:
’’تم نماز میں دو سیاہ جانوروں یعنی سانپ اور بچھو کو مار دیا کرو۔‘‘ (ترمذی، الصلوٰۃ: ۳۹۰)
اس حدیث کے پیش نظر دوران نماز کسی بھی نقصان دہ چیز کو ختم کیا جا سکتا ہے، اگر بچھو وغیرہ نظر آئے تو اسے بھی مارا جا سکتا ہے۔ (واللہ اعلم)


No comments:

Post a Comment

Pages