آخری تشہد میں مسنون دعاء F10-12-02 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Monday, February 3, 2020

آخری تشہد میں مسنون دعاء F10-12-02


آخری تشہد میں مسنون دعاء

O آخری تشہد میں عام طور پر [رب اجلعنی مقیم الصلوٰة ] پڑھا جاتا ہے‘ کیا یہ دعا پڑھنا مسنون عمل ہے؟ کتاب وسنت کا حوالہ ضرور دیں۔
Pجب کوئی نمازی آخری تشہد میں بیٹھا ہو تو التحیات اور درود پڑھنے کے بعد حسب منشا کوئی بھی دعا پڑھ سکتا ہے اگرچہ حضرت ابوبکرt اور حضرت علیt سے کچھ دعائیں مروی ہیں جو رسول اللہe پڑھتے تھے اور پڑھنے کی تلقین کرتے تھے تاہم رسول اللہe سے مروی ایک حدیث کے پیش نظر کوئی بھی پسندیدہ دعا پڑھی جا سکتی ہے، چنانچہ حضرت عبداللہ بن مسعودt سے مروی ہے کہ رسول اللہe نے فرمایا: ’’تشہد اور درود کے بعد نمازی کو دعا کا انتخاب کرنا چاہیے جو اسے سب سے زیادہ اچھی معلوم ہو۔‘‘ (صحیح بخاری، الاذان: ۸۳۱)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ’’رب اجعلنی مقیم الصلوٰۃ‘‘ اور ’’ربنا آتنا فی الدنیا حسنۃ‘‘ اور اس طرح کی دیگر قرآنی دعائیں تشہد کے بعد پڑھی جا سکتی ہیں اور یہ جائز ہیں، اگرچہ مسنون نہیں ہیں۔ (واللہ اعلم)


No comments:

Post a Comment

Pages