دورانِ خطبہ دو رکعت ادا کرنا
O کچھ لوگ جمعہ کے دن اور دوران خطبہ آتے ہیں اور بیٹھ
کر خطبہ سننا شروع کر دیتے ہیں‘ کیا ایسا کرنا درست ہے یا انہیں دو رکعت پڑھ کر خطبہ
سننا چاہیے؟
P جمعہ کے دن نمازی حضرات کو جلدی آنا چاہیے‘ خطبہ شروع
ہونے سے پہلے وہ مسجد میں موجود ہوں اگر کسی وجہ سے دیر ہو جائے تو دوران خطبہ آنے
والا دو رکعت پڑھ کر خطبہ سننے کے لئے بیٹھے جیسا کہ حدیث میں اس امر کی صراحت ہے‘
چنانچہ حضرت جابرt سے
روایت ہے کہ جمعہ کے دن رسول اللہe خطبہ دے رہے تھے‘ اس دوران ایک آدمی مسجد میں داخل
ہوا اور بیٹھ کر خطبہ سننے لگا‘ رسول اللہe نے فرمایا کہ ’’کیا تو نے نماز پڑھی ہے؟‘‘ اس نے عرض
کیا نہیں‘ آپﷺ نے فرمایا: ’’اٹھو اور دو رکعت ادا کرو۔‘‘ (صحیح بخاری‘ الجمعہ: ۹۳۰)
ایک حدیث میں مزید وضاحت ہے کہ رسول اللہe نے
فرمایا: ’’اگر کوئی جمعہ کے دن اس وقت آئے جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اسے چاہیے کہ
دو رکعت پڑھ کر بیٹھے۔‘‘ (صحیح مسلم، الجمعۃ: ۸۷۵)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ دوران خطبہ آنے والا پہلے دو رکعت
پڑھے پھر خطبہ سننے کیلئے بیٹھے‘ صحابہ کرام] کا یہی معمول تھا چنانچہ سیدنا ابوسعید خدریt جمعہ
کے دن مسجد میں آئے جب مروان بن حکم خطبہ دے رہے تھے‘ آپ نے چوکیداروں کی مخالفت
کے باوجود نماز ادا کی۔ (ترمذی ابواب الصلوٰۃ: ۵۱۱)
امام ترمذی نے حسن بصریؒ کا عمل ذکر کیا ہے کہ جب وہ مسجد میں
آتے اور امام خطبہ میں مصروف ہوتا تو دو رکعت پڑھ کر خطبہ سننے کیلئے بیٹھتے‘ اس کے
علاوہ کسی ایک صحیح روایت سے ثابت نہیں ہے کہ خطبہ جمعہ کے وقت کوئی صحابی مسجد میں
آیا ہو اور دو رکعت ادا کئے بغیر وہ مسجد میں بیٹھ گیا ہو‘ بہرحال ہمارے رجحان کے
مطابق دوران خطبہ آنے والے کو چاہیے کہ وہ پہلے دو رکعت ادا کرے پھر خطبہ سننے کیلئے
بیٹھے۔ (واللہ اعلم)
No comments:
Post a Comment