شادی کے فیصلے لوحِ محفوظ میں
O کیا یہ بات صحیح ہے کہ شادی کے موقع پر بننے والے جوڑوں
کا فیصلہ پہلے سے لوح محفوظ میں طے ہوتا ہے کہ فلاں شخص کی شادی فلاں عورت سے ہوگی؟
P شادی کیا اللہ تعالیٰ نے ہر کام کو جو قیامت تک ہونے
والا ہے‘ اسے اس وقت سے لوح محفوظ میں لکھ رکھا ہے جب سے اللہ تعالیٰ نے قلم کو پیدا
کیا ہے۔ چنانچہ حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا کیا اور اسے
لکھنے کا حکم دیا‘ اس نے عرض کیا: اے میرے پروردگار! میں کیا لکھوں؟ اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ جو کچھ قیامت تک ہونے والا ہے اسے لکھ دے‘ چنانچہ اس نے لکھنا شروع کر دیا
اور قیامت تک ہونے والے ہر کام کو لکھ دیا۔ (ابوداؤد، السنۃ: ۴۷۰۰)
اس حدیث کے مطابق اللہ کی طرف سے شادی کے متعلق بھی فیصلہ پہلے
سے ہو چکا ہے کہ فلاں آدمی‘ فلاں عورت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گا‘ اللہ
تعالیٰ سے کوئی چیز مخفی نہیں ہے‘ لیکن ہمیں مناسب رشتہ کیلئے تگ و دو کرنا چاہیے‘
اللہ تعالیٰ کے پہلے سے لکھ دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اس سلسلہ میں ہاتھ پائوں
باندھ کر بیٹھ جائیں اور جیون ساتھی کیلئے کوئی بھاگ دوڑ نہ کریں‘ بہرحال اللہ کی تقدیر
ہمارے لئے بہانہ سازی کا ذریعہ نہیں ہے۔ (واللہ اعلم)
No comments:
Post a Comment