عمر رسیدہ عورت کا بغیر محرم کے حج یا عمرہ F10-19-01 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Saturday, February 8, 2020

عمر رسیدہ عورت کا بغیر محرم کے حج یا عمرہ F10-19-01


عمر رسیدہ عورت کا بغیر محرم کے حج یا عمرہ

O کیا پینتالیس سال سے زائد عمر کی عورتیں محرم کے بغیر حج یا عمرہ ادا کر سکتی ہیں؟قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں؟
P وجوب حج کے لئے دیگر شرائط کے ساتھ عورت کے لئے ایک اضافی شرط بھی ہے کہ اس مبارک سفر میں اس کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے کیونکہ رسول اللہeکا ارشاد گرامی ہے کہ
’’اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والی کسی بھی عورت کے لئے حلال نہیں کہ وہ کسی محرم رشتہ دار کے بغیر ایک دن یا ایک رات کا سفر کرے۔‘‘ (صحیح بخاری:1088)
اسی طرح ایک دوسری حدیث میں وضاحت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یارسول اللہ! میری بیوی حج کے لئے جانا چاہتی ہے جبکہ میرا نام فلاں فلاں جنگ کے لئے لکھ دیا گیا ہے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جاؤ اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو ‘‘(مسلم الحج:1341)
ان احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ عورت اپنے محرم کے بغیر حج نہیں کرسکتی، اس میں عمر کی کوئی پا بندی نہیں ،بلکہ ہر عمر کی عورت کے لئے یہ پابندی کرنا ضروری ہے، لہذا پنتالیس سال کی عمر سے زائد خواتین بھی اس امر کی پابند ہیں کہ وہ اپنے محرم رشتہ دار کے ہمراہ حج کریں، اس کے بغیر سفر حج صحیح نہیں ہو گا۔

No comments:

Post a Comment

Pages