مرنے کے بعد پنشن کی حیثیت F20-21-03 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Friday, October 9, 2020

مرنے کے بعد پنشن کی حیثیت F20-21-03

ھفت روزہ اھل حدیث، احکام ومسائل، مرنے کے بعد پنشن کی حیثیت
 

مرنے کے بعد پنشن کی حیثیت

O جب کوئی ملازم‘ ریٹائر ہوتا ہے تو گورنمنٹ اسے پنشن دیتی ہے اس کی کیا حیثیت ہے؟ پنشن لینے والا جب فوت ہوتا ہے تو کیا اس کی پنشن ترکہ میں شمار ہو گی اور ورثاء میں تقسیم کی جائے گی یا نامزد ورثاء کو ملے گی۔

یہ فتویٰ پڑھیں:              ماہِ رمضان میں وفات پانے والا

P قانونی طور پر جب کوئی ملازم فوت ہوتا ہے تو اس کی پنشن‘ اس کی بیوہ کو ملتی ہے اور بیوہ کے فوت ہونے کے بعد نا بالغ بچے یا غیر شادی شدہ یا مطلقہ بیٹی اس کی حقدار ہوتی ہے‘ لیکن ہمارے رجحان کے مطابق وہ میت کا ترکہ شمار ہو گی جو اس کے شرعی ورثاء میں تقسیم کی جائے گی۔ اگرچہ کچھ حضرات کا کہنا ہے کہ پنشن میت کا حق نہیں بلکہ انعام ہے لہٰذا میت کا ترکہ شمار نہ ہو گی۔

لیکن ہمیں اس موقف سے اختلاف ہے۔ کیونکہ شرائط ملازمت میں پنشن کی صراحت ایک ’’اضافی فائدہ‘‘ کے ہوتی ہے جو حسب قواعد ملازمت کی ایک مقررہ مدت کے اختتام پر ملازم کا حق قرار پاتی ہے اور یہ حق قابل چارہ جوئی عدالت ہو جاتا ہے۔ بلاوجہ ملازم کو اس حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ حکومت یا ادارہ کے ذمہ پیشگی پنشن کی ادائیگی بر بنائے معاہدہ ملازمت‘ ملازم کا ایک متعین حق ہے۔ واللہ اعلم!


No comments:

Post a Comment

Pages