کس قسم کا صدقہ زیادہ بہتر ہے؟ F20-25-04 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Friday, November 6, 2020

کس قسم کا صدقہ زیادہ بہتر ہے؟ F20-25-04

ھفت روزہ اھل حدیث, صدقہ وخیرات, صدقہ, کس قسم کا صدقہ زیادہ بہتر ہے؟,


کس قسم کا صدقہ زیادہ بہتر ہے؟!

O میں ایک غریب آدمی ہوں اور صدقہ خیرات کرنے کا شوق رکھتا ہوں‘ مجھے بتائیں کہ کس قسم کا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟!

یہ فتویٰ پڑھیں:                     صدقۃ الفطر کے لیے بیت المال

P حدیث میں ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہe سے یہی سوال کیا تو آپe نے فرمایا: ’’وہ صدقہ جو تندرستی کی حالت میں کیا جائے جبکہ تجھ پر مال کی حرص کا غلبہ ہو‘ تجھے ناداری کا اندیشہ بھی ہو اور دولت مندی کی خواہش بھی۔‘‘ (بخاری‘ الزکاۃ: ۱۴۱۹)

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ صدقہ وخیرات کرنے میں دیر نہیں کرنا چاہیے ایسا نہ ہو کہ بیماری دبوچ لے یا موت آ جائے ایسے حالات میں خرچ کرنا چنداں مفید نہیں۔ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حرص اور لالچ کے تین درجے حسب ذیل ہیں:

\       کسی دوسرے کا مال نا حق غصب کرے۔

\       زکوٰۃ ادا نہ کرے بلکہ حرام مال جمع کرنے میں لگا رہے۔

\       ضرورت مند ہو اور تندرستی کی حالت میں خرچ کرے۔

یہ فتویٰ پڑھیں:                     کرنسی کا نصاب

امام بخاریa نے  اس آخری درجے کی فضیلت کو بیان کرنے کے لیے اس حدیث کو بیان کیا ہے۔ لہٰذا اس وقت کو غنیمت خیال کرنا چاہیے۔ واللہ اعلم!


No comments:

Post a Comment

Pages