جنازہ اٹھانے کی کیفیت
O جب میت کو اٹھایا جاتا ہے تو چار پائی کا رخ کس طرف
کرنا چاہیے کیا یہ سنت ہے کہ اس کا سر قبلہ کی طرف ہونا چاہیے؟ کتاب وسنت کی روشنی
ہیں جواب دیں۔
P میت کو اٹھاتے وقت اس کا رخ کدھر ہونا چاہیے اس سلسلہ
میں مجھے کوئی صحیح اور صریح حدیث نہیں ملی البتہ مسلمانوں کا عمل یہ ہے کہ میت کو
لے جاتے وقت اس کا رخ آگے کی طرف ہوتا ہے‘ اس سلسلہ میں ایک روایت بھی بیان کی جاتی
ہے:
’’وہ بیت اللہ جو
تمہارے زندہ اور مردہ دونوں کا قبلہ ہے۔‘‘ (ابوداؤد‘ الوصایا: 2875)
واقعی بیت اللہ ہر اعتبار سے مسلمانوں کا قبلہ ہے یعنی موت کے
وقت اور قبر میں میت کا منہ قبلہ کی طرف کر دینا مسنون ہے۔ یہ حدیث اگرچہ ضعیف سے لیکن
اسے مسلمانوں کے ایک متفقہ عمل کے لیے بطور تائید پیش کیا جاسکتا ہے۔ بہر حال کوشش
کی جائے کہ میت کو لے جاتے وقت اس کا رخ قبلہ کی طرف کیا جائے یعنی اس کا سر آگے کی
طرف ہونا چاہیے۔ واللہ اعلم
No comments:
Post a Comment