نمازِ جنازہ میں تکبیرات کے وقت ہاتھ اٹھانا
O کیا نماز جنازہ میں تکبیرات کے وقت رفع الیدین کرنا
احادیث سے ثابت ہے؟ اس سلسلہ میں واضح موقف کی نشاندہی کریں۔
P نماز جنازہ پڑھتے وقت تکبیرات کے موقع پر رفع الیدین
کرنا ثابت ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمرw سے مروی ہے کہ وہ جنازے کی ہر تکبیر پر رفع الیدین کرتے
تھے۔ (بیہقی ص 44 ج 4)
حافظ ابن حجرؒ نے اس کی سند کو صحیح کہا ہے (تلخیص الجیر ص
146 ج 2)
اس سلسلہ میں ایک مرفوع حدیث بھی بیان کی جاتی ہے‘ حضرت ابن
عمرw بیان
کرتے ہیں کہ رسول اللہ e جب
نماز جنازہ پڑھتے تو ہر تکبیر کے وقت رفع الیدین کرتے تھے اور جب نماز ختم کرتے تو
سلام پھیرتے تھے۔ (کتاب العلل للدارقطنی ص ۲۲ج ۱۳)
بہرحال حضرت عبداللہ بن عمر w اتباع سنت کے متعلق بہت حساس طبیعت رکھتے تھے، ان سے
نماز جنازہ میں تکبیرات کے وقت رفع الیدین کرنا ثابت ہے لہٰذا اس کا اہتمام کرنا چاہیے۔
رفع الیدین نہ کرنے سے متعلق جو احادیث پیش کی جاتی ہیں وہ صحیح سند سے ثابت نہیں ہیں۔
واللہ اعلم!
No comments:
Post a Comment