کھانا کھانے یا قرآن پڑھنے والے کو سلام کہنا؟
O ہمارے ہاں عام طور پر مشہور ہے کہ کھانا کھانے والوں
اور قرآن پڑھنے والوں کو سلام نہیں کہنا چاہیے‘ اس کی کیا حیثیت ہے؟ وضاحت کریں۔
P کھانا کھانے والوں کو سلام نہ کہنے کی ممانعت کسی صحیح
حدیث میں بیان نہیں ہوئی ہے۔ یہ محض مفروضہ ہی معلوم ہوتا ہے‘ جب نمازی کو سلام کہا
جا سکتا ہے تو کھانا کھانے والوں کو سلام کہنے میں کیا قباحت ہو سکتی ہے؟ قرآن پڑھنے
والوں کو سلام کہنے کے متعلق ایک حدیث مروی ہے جسے سیدنا عقبہ بن عامرt نے
بیان کیا ہے‘ وہ کہتے ہیں کہ ہم مسجد میں تھے اور قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے‘
رسول اللہe ہمارے
پاس تشریف لائے‘ انہوں نے ہمیں سلام کہا اور ہم نے آپﷺ کے سلام کا جواب دیا۔ (مسند
امام احمد ص ۱۵۰ ج ۴)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن مجید پڑھنے والے کو سلام
کہا جا سکتا ہے اور وہ اپنی تلاوت روک کر جواب بھی دے سکتا ہے‘ اس میں کوئی قباحت نہیں
ہے۔ جب نمازی اور قرآن پڑھنے والے کو سلام کہنا جائز ہے تو کھانا کھانے والے کو سلام
کہنا کیونکر ناجائز ہو سکتا ہے۔ (واللہ اعلم)
No comments:
Post a Comment