’تورک‘ بیٹھنے کا طریقہ F10-26-06 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Sunday, March 1, 2020

’تورک‘ بیٹھنے کا طریقہ F10-26-06


’تورک‘ بیٹھنے کا طریقہ

O ’توَرُّک‘ کیا ہوتا ہے اور اس کے بیٹھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ کتاب و سنت کے مطابق اس کے متعلق ہماری راہنمائی کریں؟
P آخری رکعت میں تشہد بیٹھنے کی کیفیت کو تورک کہا جاتا ہے، احادیث میں مختلف تین طریقے بیان ہوئے ہیں‘ جن کی تفصیل حسب ذیل ہے:
1       حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب آخری رکعت میں تشہد کے لئے بیٹھتے تو بایاں پائوں دائیں ران کے نیچے سے آگے بڑھا دیتے اور دایاں پائوں کھڑا رکھتے پھر اپنی سرین پر بیٹھ جائے۔ (صحیح بخاری‘ الاذان: ۸۲۸)
2       حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ ہی دوسرا طریقہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب چوتھی رکعت میں ہوتے تو اپنی سرین کے ساتھ زمین پر بیٹھ جاتے اور اپنے دونوں قدموں کو ایک طرف نکال لیتے۔ (ابودائود، الصلوٰۃ: ۷۳۱)
3       حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب نماز میں بیٹھتے تو بائیں پائوں کو ران اور پنڈلی کے درمیان میں کر لیتے اور دایاں پائوں بچھا لیتے۔ (صحیح مسلم، الصلوٰۃ: ۵۷۹) ان تمام روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ تورک کیلئے صرف ایک طریقہ ہی اختیار نہ کرتے تھے بلکہ کبھی ایک طریقہ اختیار کرتے اور کبھی دوسرا، ہمیں اس کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔


No comments:

Post a Comment

Pages