بعد میں آنے والا نماز میں کیسے شامل ہو؟ F10-26-07 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Sunday, March 1, 2020

بعد میں آنے والا نماز میں کیسے شامل ہو؟ F10-26-07


بعد میں آنے والا نماز میں کیسے شامل ہو؟

O جب کوئی نمازی اس وقت مسجد میں آئے جب امام سجدہ میں ہو تو نماز میں شامل ہونے کا کیا طریقہ ہے؟ کیا اسے سجدہ میں چلا جانا چاہیے؟
P نماز میں داخل ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ نمازی اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھائے پھر اللہ اکبر کہے جیسا کہ حدیث میں ہے۔ رسول اللہﷺ جب نماز کیلئے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھاتے پھر اللہ اکبر کہتے۔ (صحیح بخاری، الاذان: ۷۳۶)
نمازی جب دوران جماعت مسجد میں آئے تو اسے رفع الیدین کے ساتھ اللہ اکبر کہتے ہوئے نماز میں داخل ہونا ہوگا، پھر جس حالت میں امام ہے وہ حالت اختیار کرے۔ اگر امام سجدہ میں ہے تو اپنے ہاتھوں کو سینہ پر باندھے بغیر اللہ اکبر کہتا ہوا سجدہ میں چلا جائے، امام بخاری نے اس سلسلہ میں ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے: ’’سجدہ کے وقت اللہ اکبر کہتا ہوا نیچے جھکے۔‘‘ (صحیح بخاری، الاذان: باب ۱۲۸)
پھر انہوں نے سیدنا ابوہریرہt سے مروی ایک حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہe جب سجدہ کیلئے جھکتے تو اللہ اکبر کہتے۔ (صحیح بخاری، الاذان: ۸۰۳)
دوران جماعت آنے والے نمازی کو امام کی حالت اختیار کرنے کیلئے سجدہ کے وقت دوبارہ تکبیر کہنا ہوگی، پہلی تکبیر کافی نہیں ہوگی۔ (واللہ اعلم)

No comments:

Post a Comment

Pages