روزہ کی حالت میں مسواک کرنا؟!
O کچھ لوگ روزہ کی حالت میں مسواک نہیں کرتے ہیں‘ ان کا
کہنا ہے کہ بحالت روزہ مسواک کرنے سے روزہ خراب ہو جاتا ہے‘ کتاب وسنت کی روشنی میں
ان حضرات کا موقف کہاں تک درست ہے؟ وضاحت فرمائیں۔
P مسواک کرنے کی بہت اہمیت ہے اور احادیث میں اس عمل کی
بہت فضیلت بیان ہوئی ہے‘ رمضان المبارک میں دن کے وقت یا دیگر ایسے ایام میں جب روزہ
رکھا ہو مسواک کرنے سے پرہیز کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ رسول اللہe کا
ارشاد گرامی ہے: ’’مسواک کرنا منہ کی صفائی اور رب کی رضا مندی کا سبب ہے۔‘‘ (نسائی‘
الطہارہ: ۵)
رسول اللہe بھی
مسواک کا بہت اہتمام کرتے تھے۔ سیدہ عائشہr سے کسی نے سوال کیا کہ رسول اللہe جب
گھر میں تشریف لاتے تو سب سے پہلے کیا کام کرتے تھے؟ تو آپr نے
فرمایا: ’’مسواک کرتے تھے۔‘‘ (مسلم‘ الطہارہ: ۲۵۳)
سیدنا حذیفہ t بیان
کرتے ہیں کہ رسول اللہe جب
نیند سے بیدار ہوتے تو اپنا منہ مسواک سے خوب صاف کرتے۔ (بخاریئ الوضوء: ۲۴۵)
سیدنا عامر بن ربیعہt بیان کرتے ہیں: ’’میں نے رسول اللہe کو
روزے کی حالت میں متعدد مرتبہ وضو کے ساتھ مسواک کرتے دیکھا ہے۔‘‘ (بخاری‘ تعلیقاً‘
الصوم‘ قبل الحدیث: ۱۹۳۴)
سیدنا ابوہریرہt بیان
کرتے ہیں کہ رسول اللہe نے
فرمایا: ’’اگر میری امت پر مشکل نہ ہوتی تو میں ہر نماز کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم
دیتا۔‘‘ (بخاری‘ الجمعہ: ۸۸۷)
سیدنا جابرt اور
سیدنا زید بن خالدt فرماتے
ہیں: رسول اللہe نے
اس سلسلہ میں روزہ دار اور غیر روزہ دار کی کوئی تخصیص نہیں کی۔ (بخاری تعلیقاً)
ان احادیث وآثار سے معلوم ہوا کہ روزہ کی حالت میں مسواک کی
جا سکتی ہے اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں اور جو لوگ اس مبارک عمل سے منع کرتے ہیں ان
کا موقف انتہائی محل نظر ہے۔ واللہ اعلم!
No comments:
Post a Comment