بحالت روزہ سرمہ لگانا F25-16-03 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Thursday, May 14, 2020

بحالت روزہ سرمہ لگانا F25-16-03

رمضان، روزہ، سرمہ،

بحالت روزہ سرمہ لگانا

O کیا روزہ کی حالت میں سرمہ لگایا جا سکتا ہے؟ یا آنکھوں میں دوائی کے قطرے ڈالے جا سکتے ہیں؟ جبکہ اس کے اثرات حلق میں آجاتے ہیں۔ نیز کان اور ناک میں دوائی ڈالنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
P روزہ کی حالت میں خوشبو لگانا بھی جائز ہے اور سرمہ استعمال کرنا بھی نیز آنکھوں میں دوائی کے قطرے ڈالنے میں کوئی حرج نہیں۔ اسی طرح ضرورت کے وقت کان میں دوائی بھی ڈالی جا سکتی ہے۔ البتہ ناک میں دوائی ڈالنا جائز نہیں کیونکہ ایسا کرنے سے دوائی کے قطرے معدے تک پہنچ جاتے ہیں جو روزے کے لیے نقصان دہ ہیں۔ چنانچہ رسول اللہe نے سیدنا لقیط بن صبرہt سے فرمایا تھا: ’’ناک میں پانی چڑھانے میں خوب مبالغہ سے کام لو الا یہ کہ تم روزے سے ہو۔‘‘ (ابوداود‘ الطہارہ: ۱۴۲)
یہ فتویٰ پڑھیں:    روزہ کی حالت میں مسواک کرنا
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ روزے کی حالت میں وضوء کرتے ہوئے ناک میں پانی ڈالتے وقت مبالغہ نہیں کرنا چاہیے‘ اس سے معلوم ہوا کہ ناک میں دوائی کا استعمال بھی درست نہیں‘ اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ واللہ اعلم!

No comments:

Post a Comment

Pages