احتلام اور روزہ
O میں نے روزہ رکھا ہوا تھا‘ دوپہر کے وقت مجھے نیند آگئی‘
اس دوران مجھے احتلام ہو گیا۔ کیا میرا روزہ برقرار ہے یا احتلام ہونے سے ٹوٹ گیا ہے؟
رہنمائی کریں۔
P روزہ رکھنے کے بعد اگر احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ
خراب نہیں ہوتا‘ کیونکہ وہ انسان کے اختیار میں نہیں۔ حالت نیند میں ویسے بھی انسان
مرفوع القلم ہے جیسا کہ حدیث میں اس کی صراحت ہے‘ لیکن اس امر کی طرف توجہ دلانا ضروری
ہے کہ احتلام کی عام طور پر دو وجہ ہوتی ہیں‘ ایک تو طبی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔
دوسرا یہ کہ انسان گندا لٹریچر پڑھتا ہے وہ فحش مناظر دیکھتا ہے تو ایسے انسان کو نیند
میں احتلام ہو جاتا ہے۔
دوسری وجہ سے احتلام ہونا اگرچہ روزے کے لیے خرابی کا باعث نہیں
البتہ اس احتلام کے جو اسباب اختیار کیے گئے ہیں اس پر اللہ کے ہاں ضرور مؤاخذہ ہو
گا۔ نیز جو لوگ رات کو فضول کاموں میں مصروف رہتے ہیں اور دن کو سو کر گذارتے ہیں انہیں
بھی اپنے عمل پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔
No comments:
Post a Comment