بحالتِ روزہ دانتوں کی صفائی
کرنا
O مجھے دانتوں کی تکلیف کا عارضہ ہے‘ میں نے ڈاکٹر سے
مشورہ کیا تو اس نے صفائی کرنے کا مشورہ دیا‘ کیا روزہ کی حالت میں دانتوں کی صفائی
کروائی جا سکتی ہے؟ ایسا کرنے سے روزہ تو متاثر نہیں ہوتا؟ کتاب وسنت کی روشنی میں
وضاحت فرمائیں۔
P ہمارے دین اسلام کی بنیاد سہولت اور آسانی پر رکھی گئی
ہے‘ اس میں ناروا قسم کی پابندیاں نہیں ہیں‘ دانت میں اگر شدید درد ہے تو اسے روزے
کی حالت میں نکلوایا جا سکتا ہے اور منہ کو تکلیف سے بچانے کے لیے ٹیکہ لگا کر اسے
سن بھی کیا جا سکتا ہے تا کہ دانت نکالتے ہوئے تکلیف کا احساس نہ ہو۔ اس سے روزے پر
کوئی اثر نہیں پڑتا‘ اسی طرح دانتوں کی صفائی بھی کی جا سکتی ہے اور بوقت ضرورت ان
کے سوراخوں کو کیمیکل کے ذریعے بھرا بھی جا
سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اس دوران نکلنے والے خون کو حلق سے نیچے نہ اتارا جائے اور
اسی طرح مواد وغیرہ کو بھی تھوک کر باہر پھینک دیا جائے۔
عرب علماء کا بھی یہی فتویٰ ہے کہ دانت کو سن کرنے کے لیے انجیکشن
کا روزے کی صحت پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن مریض کو چاہیے کہ وہ خون اور دوا نگلنے
سے احتیاط کرے‘ ایسا کرنا کھانے پینے کی قبیل سے ہے کہ اس سے روزہ خراب ہو جاتا ہے۔
بہرحال ان چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ واللہ اعلم!
No comments:
Post a Comment