فضائل حج
O حج کا سفر بہت کٹھن ہوتا ہے‘ میں عمر رسیدہ اور کچھ
بیمار رہتا ہوں‘ میرا اس سال حج کرنے کا پروگرام ہے‘ مجھے اس کے فضائل سے آگاہ فرمائیں
تا کہ میرے لیے یہ سفر آسان اور بابرکت ہو جائے۔
P صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک مرتبہ حج فرض ہے‘ صاحب
استطاعت کو چاہیے کہ وہ خوش دلی سے اس فریضہ کو ادا کرے‘ اس کے فضائل حسب ذیل ہیں:
\ سابقہ گناہوں
سے معافی کا ذریعہ ہے‘ جیسا کہ رسول اللہe کا ارشاد گرامی ہے: ’’جس نے حج کیا اور دوران حج شہوانی
جذبات سے محفوظ رہا اور گناہ کے کاموں سے اجتناب کرتا رہا وہ گناہوں سے اس طرح صاف
ہو جاتا ہے گویا آج ہی اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہے۔‘‘ (بخاری‘ الحج: ۱۵۲۱)
\ حج‘ دخول جنت
کا ذریعہ ہے‘ چنانچہ رسول اللہe کا
ارشاد گرامی ہے: ’’حج مبرور کی جزاء اور اللہ کے ہاں جنت میں داخلہ ہے۔‘‘ (بخاری‘ الحج:
۱۷۷۳)
\ رسول اللہe نے
حج مبرور کو افضل عمل قرار دیا ہے۔ (بخاری‘ الایمان: ۲۶) … حج مبرور یہ ہے کہ اس کی ادائیگی کے بعد اچھے کاموں سے محبت اور گناہوں سے نفرت
ہو۔
\ رسول اللہe نے
خواتین کے لیے حج کے عمل کو بہترین جہاد قرار دیا ہے۔ جیسا کہ سیدہ عائشہr سے
مروی ایک حدیث میں ہے۔ (بخاری‘ الحج: ۱۵۲۰)
No comments:
Post a Comment