حج وعمرہ کے ارکان اورواجبات وممنوعات F19-29-02 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Wednesday, July 22, 2020

حج وعمرہ کے ارکان اورواجبات وممنوعات F19-29-02

احکام ومسائل، احکام حج، احکام عمرہ، حج وعمرہ کے ارکان

حج وعمرہ کے ارکان اورواجبات وممنوعات

O حج وعمرہ کے ارکان وواجبات کیا ہیں؟ نیز وہ کون سے ممنوعات ہیں جن کے ارتکاب سے دم پڑتا ہے؟ کتاب وسنت کی روشنی میں ان امور کے متعلق مکمل وضاحت کریں۔
یہ فتویٰ پڑھیں:    دوران احرام عورت کا پردہ؟!
P حج وعمرہ کے کچھ اعمال ایسے ہیں جن کی ادائیگی کے بغیر حج وعمرہ نہیں ہوتا اور کچھ ایسے ہیں کہ اگر وہ رہ جائیں تو فدیہ سے ان کی تلافی ہو جاتی ہے۔ لہٰذا ایسے اعمال کی تفصیل سے ہمیں آگاہ ہونا چاہیے‘ درج ذیل میں ہم انہیں بیان کرتے ہیں:
رکن: … اس سے مراد حج وعمرہ کا ایسا عمل جو دانستہ یا غیر دانستہ طور پر رہ جائے تو حج یا عمرہ ہوتا ہی نہیں۔ اس کی تلافی کسی صورت میں نہیں ہو سکتی‘ جیسا کہ حج کے لیے وقوف عرفہ ہے‘ اگر کسی وجہ سے یہ رہ جائے تو اس کا حج نہیں ہو گا۔ عمرہ کے ارکان حسب ذیل ہیں:
\        احرام باندھنے کے بعد نیت کرنا اور اللہم لبیک عمرۃً کہنا۔
\        بیت اللہ کا طواف کرنا
\        صفا ومروہ کی سعی کرنا
حج کے ارکان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
\        احرام باندھنا اور نیت کر کے اللہم لبیک حجا کہنا۔
\        میدان عرفات میں ٹھہرنا
\        طواف افاضہ کرنا
\        صفا ومروہ کی سعی کرنا
یہ فتویٰ پڑھیں:    میقات کیا ہوتا ہے؟!
واجب: … حج وعمرہ کا ایسا عمل اگر خدانخواستہ رہ جائے تو اس کی تلافی فدیہ دینے سے ہو جائے گی‘ جیسا کہ حج کے لیے مزدلفہ میں رات گذارنا‘ اگر یہ واجب رہ جائے تو فدیہ دینے سے اس کی تلافی ہو جاتی ہے۔ عمرہ کے واجبات حسب ذیل دو ہیں:
\        میقات سے احرام باندھنا
\        بال منڈوانا یا کٹوانا
حج کے واجبات مندرجہ ذیل ہیں:
\        میقات سے احرام باندھنا
\        عرفات میں سورج غروب ہونے تک ٹھہرنا
\        مزدلفہ میں رات گذارنا
\        ایام تشریق (۱۱‘ ۱۲‘ ۱۳ تاریخ) کی راتیں منیٰ میں گذارنا
\        جمرات کو ترتیب کے ساتھ کنکریاں مارنا
\        سر منڈوانا یا سر کے مکمل بال چھوٹے کروانا
\        طواف وداع کرنا
یہ فتویٰ پڑھیں:    نا بالغ بچے کے حج کی حیثیت
حج وعمرہ کے احرام میں درج ذیل کام ممنوع ہیں:
\        جسم کے کسی حصہ سے بال اکھاڑنا
\        ناخن کاٹنا
\        مرد حضرات کا سر ڈھانپنا
\        مردوں کے لیے سلے ہوئے کپڑے پہننا
\        احرام کی نیت کے بعد خوشبو لگانا
\        منگنی یا نکاح کرنا یا کروانا
\        بری جانور کا شکار کرنا
\        بیوی سے ہمبستر ہونا یا اس سے بوس وکنار کرنا
واجبات سے کوئی کام چھوٹ جائے یا ممنوعات میں سے کوئی کام کر لیا جائے تو فدیہ دینے سے اس کی تلافی ہو جاتی ہے۔ واجبات کے ترک میں جانور ذبح کر کے مساکین مکہ کو کھلا دیا جائے اور ممنوعات کے ارتکاب پر فدیہ دم دینا یا چھ مساکین کو کھانا کھلانا یا تین دن کے روزے رکھنا ہے۔ واللہ اعلم!

No comments:

Post a Comment

Pages