نابالغ بچے کے حج کی حیثیت؟!
O ہم دونوں میاں بیوی امسال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل
کر رہے ہیں اور ہمارے ساتھ چھ سال کا بیٹا بھی ہے، کیا نابالغ بچہ بھی حج کر سکتا ہے،
قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں؟
P حج کی شرائط میں سے مسلمان کا بالغ ہونا بھی ہے، تاہم
نابالغ بچہ بھی حج کر سکتا ہے لیکن بلوغت کے بعد اسے یہ حج کافی نہیں ہو گا بلکہ فرض
کی ادائیگی کے لئے اسے حج کرنا پڑے گا۔ حدیث میں ہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر ایک عورت
اپنے بچے کو اٹھا کر لائی اور عرض کیا یا رسول اللہ! کیا اس کے لئے حج ہے؟ آپ نے فرمایا:
ہاں! اس کے لئے حج ہے البتہ اس کا ثواب تمہیں ملے گا۔‘‘ (مسلم، الحج: ۱۳۳۶)
حضرت ابن عباسw سے
مروی ہے کہ رسول اللہe نے
فرمایا: ’’جو بچہ حج کرے پھر وہ بلوغت کو پہنچ جائے تو اس کیلئے ضروری ہے کہ فرض کی
ادائیگی کیلئے دوسرا حج کرے۔‘‘ (بیہقی ص ۳۲۵ ج ۴)
ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نابالغ بچہ حج کر سکتا ہے لیکن
یہ حج فرضیت کی ادائیگی کیلئے کافی نہیں ہوگا، بلوغت کے بعد اگر اس پر حج فرض ہوا تو
اسے از سر نو حج کیلئے رخت سفر باندھنا ہوگا۔ (واللہ اعلم)
No comments:
Post a Comment