مساجد میں نماز جنازہ کا اعلان
O مساجد میں نماز جنازہ کا اعلان کیا جاتا ہے، کیا قرآن
و حدیث سے اس کا ثبوت ملتا ہے کہ جنازے کا اعلان کیا جائے؟؟ (عبدالرب۔ کراچی)
P جنازے کیلئے مسجد میں اعلان کرنا درست ہے، رسول اللہe نے
اپنے صحابہ کرام کو مسجد میں ہی نجاشی کے فوت ہونے کی اطلاع دی تھی۔ (صحیح بخاری، الجنائز:
۱۲۹۵)
اس طرح رشتہ داروں اور دوستوں کو مطلع کرنے کیلئے مسجد میں اعلان
کیا جا سکتا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ جنازے میں شریک ہو سکیں، نیز رسول اللہe نے
ایک عورت کے بارے میں صحابہ کرامy سے کہا تھا تم نے مجھے اس کے مرنے کی اطلاع کیوں نہ
دی؟ (صحیح مسلم، الجنائز: ۹۵۶)
صحابہ کرام] نے
اس عورت کو رات کے اندھیرے میں دفن کر دیا تھا اور رسول اللہe کو
اس کی اطلاع نہ دی تھی لہٰذا کسی کے جنازے کیلئے اعلان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے تا
کہ اس کے جنازہ میں زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہو سکیں، ایسا کرنا سنت سے ثابت ہے، اس
طرح اہل خانہ، رشتہ داروں اور دوست واحباب کو اطلاع دینے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
(واللہ اعلم)
No comments:
Post a Comment