سونے اور چاندی میں زکوٰۃ کا نصاب
O سونے اور چاندی کا نصاب موجودہ حساب سے کیا بنتا ہے؟
P سونے کا نصاب بیس مثقال ہے جو ساڑھے سات تولے یا پچاسی
گرام کے مساوی ہے، اسی طرح چاندی کا نصاب ایک سو چالیس مثقال ہے جو ساڑھے باون تولے
یا ۶۱۲ گرام بنتے ہیں۔
جس انسان یا عورت کی ملکیت میں نصاب کے مطابق سونا یا چاندی
ہو یا زیورات ہوں، اسے چاہیے کہ اس سے زکوٰۃ ادا کرے، خواہ اس کی قیمت بنا کر کرنسی
کی صورت میں ادا کرے یا سونا یا چاندی دے دے، یہ اس کی اپنی صوابدید پر موقوف ہے، اس
سے کم مقدار میں زکوٰۃ ضروری نہیں اگر اپنی مرضی سے دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔ (واللہ
اعلم)
No comments:
Post a Comment