عورت کا غیر محرم سے مصافحہ
O کیا عورت اپنے کسی بھی غیر محرم سے مصافحہ کر سکتی ہے‘
اس کے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں۔
P کسی مرد کیلئے جائز نہیں ہے کہ وہ کسی غیر محرم عورت
سے مصافحہ کرے اور نہ ہی کسی عورت کیلئے ایسا کرنا جائز ہے، سیدہ عائشہ r بیان
کرتی ہیں کہ اللہ کی قسم! رسول اللہe کا ہاتھ کبھی کسی عورت کے ہاتھ کو نہیں لگا، آپ ان
سے صرف زبانی طور پر بیعت لیتے تھے۔ (صحیح بخاری، الطلاق: ۵۲۸۸)
رسول اللہe نے
جب عورتوں سے بیعت لی تو چند عورتوں نے آپ سے مصافحہ کرنے کی خواہش کی، آپﷺ نے فرمایا:
میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا ہوں۔ (ابن ماجہ، الجہاد: ۲۸۷۴)
ان احادیث کی روشنی میں کسی مرد کیلئے جائز نہیں ہے کہ وہ غیر
محرم عورتوں سے مصافحہ کرے‘ اس سے فتنے کے اسباب پیدا ہوتے ہیں لہٰذا اس قسم کی رسم
بد کو ترک کرنا ضروری ہے البتہ عورت کا دیگر عورتوں سے یا محرم رشتے داروں سے مثلاً
خاوند، باپ، بھائی اور بیٹے وغیرہ سے مصافحہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ (واللہ اعلم)
No comments:
Post a Comment