میقات کیا ہوتا ہے؟ F28-17-03 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Tuesday, July 21, 2020

میقات کیا ہوتا ہے؟ F28-17-03

احکام ومسائل، احکام حج، میقات کیا ھے، احکام عمرہ

میقات کیا ہوتا ہے؟!

O حج وعمرہ کے لیے اکثر میقات کا ذکر آتا ہے‘ میقات کسے کہتے ہیں؟ کتاب وسنت کی روشنی میں اس کی وضاحت درکار ہے۔
P حج وعمرہ کے لیے زمانی اور مکانی حد اور وقت کو میقات کہا جاتا ہے‘میقات کی دو اقسام حسب ذیل ہیں:
\       میقات زمانی … حج وعمرہ کے لیے شرعی مقرر کردہ وقت‘ میقات زمانی کہلاتا ہے۔ عمرہ کے لیے میقات زمانی سارا سال ہے‘ آپ جس وقت چاہیں عمرہ کر سکتے ہیں‘ اس کے لیے کوئی مہینہ یا وقت خاص نہیں‘ جبکہ حج کے لیے میقات زمانی تین مہینے ہیں: شوال‘ ذوالقعدہ اور ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن‘ جیسا کہ قرآن کریم میں ہے: ’’حج کے مہینے طے شدہ اور مقرر ہیں۔‘‘ (البقرہ: ۱۹۷)
\       میقات مکانی … حج وعمرہ کرنے کے لیے احرام کا مقرر کردہ مقام۔ یہ وہ مقامات ہیں جنہیں رسول اللہe نے مقرر فرمایا ہے تا کہ حج وعمرہ کرنے والا ان مقامات سے احرام باندھے‘ وہ حسب ذیل ہیں: ٭ اہل مدینہ اور اس کے اطراف کے لیے ذوالحلیفہ ہے۔ ٭ اہل شام کے لیے جحفہ ٭ اہل نجد کے لیے قرن المنازل ٭ اہل عراق کے لیے ذاتِ عرق اور ٭ اہل یمن کے لیے یلملم ہے۔
برصغیر کے لیے یلملم ہی میقات ہے۔ حج وعمرہ کی نیت کرنے والے ان مقامات پر احرام باندھتے ہیںیا احرام کی حالت میں گذرتے ہیں۔ احرام سے مراد دو چادریں ہیں: ایک کو بطور تہبند باندھا جائے اور دوسری چادر کو کندھوں پر اوڑھ لیا جائے۔ البتہ عورت کے لیے کوئی خاص احرام نہیں بلکہ اپنے معمول کے لباس میں ہی احرام کی نیت کی جا سکتی ہے۔ مردوں اور عورتوں کو میقات پر دو کام کرنا مستحب ہیں:
\       احرام سے پہلے غسل کرنا
\       احرام سے پہلے خوشبو لگانا
یہ فتویٰ پڑھیں:    دورانِ احرام عورت کا پردہ؟!
تنبیہ: احرام کی نیت کرنے کے بعد خوشبو لگانا منع ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ عورتوں کی خوشبو میں رنگ ہوتا ہے لیکن اس میں مہک نہیں ہوتی جبکہ مردوں کی خوشبو میں مہک تو ہوتی ہے لیکن اس میں رنگ نہیں ہوتا۔ واللہ اعلم!

No comments:

Post a Comment

Pages